ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فلم پدماوتی کے بہانے شرانگیزی کا پہلا واقعہ ،ناہر گڑھ قلعہ میں لٹکی ہوئی ملی ایک شخص کی لاش 

فلم پدماوتی کے بہانے شرانگیزی کا پہلا واقعہ ،ناہر گڑھ قلعہ میں لٹکی ہوئی ملی ایک شخص کی لاش 

Fri, 24 Nov 2017 20:42:19    S.O. News Service

جے پور، 24 ؍نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سنجے لیلا کی آنے فلم کے خلاف مظاہرہ رکنے کانام نہیں لے رہا ہے وہیں راجستھان کے ناہر گڑھ کے قلعہ کے دروازے پر ایک نامعلوم شخص کی لاش لٹکی ہوئی جب کہ نیچے ہندی میں یہ عبارت درج تھی :’’ ہم پتلے نہیں جلاتے ، لٹکاتے ہیں ‘‘ اس درج شدہ عبارت کا واضح مفہوم یہی ہے کہ اگر فلم ریلیز ہوئی تو ملک میں خون خرابہ عام کر دیا جائے اور نہ تھمنے والا تشدد پھوٹ پڑے گا۔ تاہم خطہ میں اپنے تشدد آمیز واقعات کو انجام دینے والی کرنی سینا تنظیم نے اس واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور اس کی مذمت بھی کی ہے ۔ پولس نے اس واقعہ کے تحت تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پدماوتی کے بہانے ملک میں فساد و خون کی لکیر کھینچے جانے کی پوری تیاری کر لی گئی ہے جس کا مظاہرہ روہت سردانا کے فحش ٹوئٹ سے بھی ہوتا ہے کہ انہوں نے پدماوتی کے بہانے مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھلواڑ کیا ہے۔ واضح ہو کہ اس واقعہ کے تناظر میں روہت سردانا کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جا چکا ہے اور عامۃ المسلمین میں اشتعال پایا جاتا ہے ۔اس ذیل میں ٹی وی اینکر لعین روہت سردانا ہی مثال نہیں ہے ؛ بلکہ کئی تنظیموں نے بھی پدماوتی کے بہانے اسلام پر اہانت آمیز نشانہ لگا یا ہے جو ناقابل برداشت ہے جس کا نوٹس عامۃ المسلمین کی تنظیموں نے سختی کے ساتھ لیا ہے ۔ کئی تنظیموں کے سربراہان نے کہا ہے کہ اگر فلم پدماوتی سے ملک میں افراتفری اور سراسیمگی پھیل جانے کا خدشہ ہے تو بہتر ہے کہ فلم ریلیز نہ ہو ؛ کیونکہ ملک کی سا لمیت اہم ہے ۔ واضح ہو کہ پدماوتی فلم دسمبر 1کو ریلیز کی تاریخ طے کی گئی تھی ؛ لیکن سینسر بورڈ میں تکنیکی وجوہات اور فلم کی تشدد آمیز مخالفت کی وجہ سے ریلیز کی تاریخ ملتوی کردی گئی ہے۔کئی مؤرخین کے مطابق جائسی کے افسانوں کو ہی خلجی اور پدماوتی کے مبینہ معاشقہ کو اصل مان لیا گیا ہے جب کہ جائسی کو مؤرخین نے مرودو قرار دے کر اس کی بیان کردہ تاریخ پر اعتبار نہ کرنے کو کہا ہے ؛ لیکن ملک کا سواد اعظم جائسی کے افسانے کو تاریخی حوالہ جات سے مستند سمجھتا ہے اور فلم ’’پدماوتی ‘‘ میں وہی تاریخی غلطیاں دہرائے گئی ہیں جس نقضِ امن کا خدشہ ہے ۔ گجرات اور راجستھان کی بھاجپائی سرکار نے اس فلم کے ریلیز ہونے پر پہلے ہی حکم امتناعی جا ری کر چکی ہے اور اس کے ریلیز پر مکمل پابندی لگادی ہے ۔


Share: